اردو

urdu

ETV Bharat / city

JK BOSE Declare 12TH Class Results: بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان - Kashmir Harvard Education Institute

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کی سہ پہر کشمیر صوبے کی بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان JK BOSE Declare 12TH Class Results کیا۔ نتائج میں ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے بازی ماری اور پہلی دو پوزیشنس پر قبضہ جما لیا ہے۔

jk-bose-declare-12-th-class-resuts-for-kashmir-division
باریویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

By

Published : Feb 8, 2022, 5:52 PM IST

Updated : Feb 8, 2022, 10:36 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کی سہ پہر کشمیر صوبے کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا JK BOSE Declare 12TH Class Results ہے۔ اس مرتبہ پھر لڑکیوں نے ہی بازی ماری اور پہلی دو پوزیشنز پر قبضہ جما لیا ہے۔
سالانہ امتحان میں 75 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔


سو فیصد نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکیوں میں کشمیر ہارورڈ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ Kashmir Harvard Education Institute نسیم باغ کی عروسہ پرویز نے 99.8 فیصد نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول صورہ سرینگر کی سمرہ حفیظ نے 99.6 فیصد نمبرات حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے۔

اسی طرح 5 طلبہ نے 99.4 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔


بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اعداد وشمار کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر 72180 امیدوار شامل ہوئے تھے جن میں 54700 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔

مختلف مضامین میں پہلی دس پوزیشن حاصل کرنے والے طالبہ درج ذیل ہیں:

  • آروشہ پرویز (499) بنت پرویز احمد شاہ، کشمیر ہارورڈ انسٹی ٹیوٹ نسیم باغ ،
  • سمرہ حفیظ (498) بنت حفیظ ﷲ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول صورہ ۔
  • فیضا ظہور تانترے بنت ظہور احمد تانترے (497) گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول راجباغ
  • ہادیہ رشید (497) بنت عبدالرشید شاہ ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول کوٹھی باغ
  • ثاقب بشیر لون (497) ولد بشیر احمد ، ایس ٹی جوسف ہائر سکنڈری اسکول بارہ مولہ
  • شاہ ربکا (497) بنت محمد شفیع شاہ ، نیو ڈریم لینڈ ہائر سکنڈری انسٹی ٹیوٹ گاندربل
  • زینب منیر (497) بنت منظیر احمد ہنڈو اسکالمیہ ہائر سکنڈری اسکول راجوری کدل
  • ایمن امین (497) بنت محمد امین بٹ مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ہائر سکنڈری اسکول پانپور
  • فرقان الواحد (496) ولد عبدل واحد وانی گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول ڈاڈہ سرہ ترال
  • ہاشم ہلال آہنگر (496) ولد ہلال احمد مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ہائر سکنڈری اسکول پانپور شامل ہیں۔


سائنس مضمون میں پہلی پوزیشن کشمیر ہارووڈ نسیم باغ سری نگر کی طالبہ آروسہ پرویز نے حاصل کی جس نے 499 مارکس حاصل کئے۔ اسی مضمون میں دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول صورہ سری نگر کی سمرا حفیظ نے حاصل کی جس نے 498 مارکس لئے اور تیسری پوزیشن فیضا ظہور تانترے اور ہادیہ رشید نے حاصل کی اور انہوں نے 497 مارکس لئے ہیں۔


کامرس مضمونمیں پہلی پوزیشن کشمیر ہارووڈ کی تابندہ جان نے حاصل کی جس نے 497 مارکس حاصل کئے، گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول امیرہ کدل اور گورنمنٹ بائز ہائر سکنڈری اننت ناگ کے سالق اشرف نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا اور دونوں نے 495 مارکس حاصل کیے۔
آرٹس مضمون میں پہلی پوزیشن ادیبہ مزمل ، حفصہ یوسف اور ساہل ڈار نے حاصل کی اور انہوں نے اس مضمون میں 99.2 فیصد مارکس حاصل کئے۔
ہوم سائنس میں میں تینوں پوزیشنوں پر طالبات نے قبضہ کیا ہے۔

دریں اثنا سائنس مضمون میں 499 مارکس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی آروسہ ساکن الٰہی باغ سری نگر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مجھے آج بے حد خوش ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین نے بھر پور تعاون فراہم کیا جس وجہ سے آج میں نے اسکول کے ساتھ ساتھ کوچنگ سینٹر کا نام بھی روشن کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ کووڈ کے باعث وہ آن لائن موڑ کے ذریعے ہی پڑھائی کا عمل جاری رکھ پائی۔
پڑھائی کے شیڈول کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آروسہ پرویز نے بتایا کہ آخری تین مہینے میں دن رات تعلیم کی طرف توجہ مبذول کی جس دوران اساتذہ نے بھر پور ساتھ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگر میں رات کو بھی اپنے اساتذہ کو فون کرتی تو وہ اُس وقت بھی رہنمائی کرتے تھے ۔
آروسہ نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی عہدہ حاصل کرنے کی خاطر سخت محنت ضروری ہے لہذا محنت کرکے ہی سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کامرس مضمون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی صورہ کی تابندہ جان نے بتایا کہ میری خوشی کا ٹھکانا ہی نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آن لائن کوچنگ کے ذریعے ہی اُس نے سب کچھ حاصل کیا ۔
اُن کے مطابق والدین اور اساتذہ کے سپورٹ سے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے لئے میں کوچنگ سینٹر کے ذمہ داروں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ سخت محنت اور لگن اگر ہو تو دنیا میں کچھ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے لہذا نئی پود سے میری گذارش ہے کہ وہ تعلیم پر اپنی پوری توجہ مبذول کری


منگل کی صبح سوشل میڈیا پر بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبر پھیلتے ہی رہی، جس کے نتیجے میں وادی کے اطراف واکناف میں امیدوار اپنے اپنے نتائج دیکھنے کی خاطر بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنی نظریں لگے بیٹھے تھے۔ ایسے میں اب نتائج ظاہر ہونے کے ساتھ ہی کہیں خوشی اور کہیں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔



واضح رہے بارہویں جماعت کے بعد آنے والے چند دنوں میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج بھی سامنے لارہا ہے۔

Last Updated : Feb 8, 2022, 10:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details