بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن (NCPCR) نے ٹویٹر انڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر منیش مہیشوری اور پالیسی مینیجر شگفتہ کامران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کو خط لکھا ہے۔
یہ شکایت ایک ٹویٹ کے حوالے سے کی گئی ہے جس میں ایک بچہ فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور 4 سے 5 افراد اسے بندوق استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
این سی پی سی آر (National Commission for Protection of Child Rights) نے جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کو ایک خط میں لکھا ہے کہ 'کمیشن کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ایک ویڈیو میں غیر قانونی عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کی حمایت اور اس کے فروغ کے لئے ایک بچے کا استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔'