روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے پیش نظر بھارتی حکومت نے وہاں پھنسے اپنے شہریوں اور طالب علموں کو جنگی بنیادوں پر نکالنے کا کام شروع کیا Evacuation of kashmiri Student in Ukraine ہے۔
وہیں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 طلبہ کو بحفاظت واپس لانے کے لیے بھی جموں و کشمیر راج بھون کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں۔
راج بھون کے عہدیداران نے کہا ہے کہ" ہم سفارت خانے سے برابر رابطے میں ہیں اور تمام طلبہ کو وہاں سے واپس لانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں کشمیری طلبہ بھی شامل ہیں۔"
جے کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی JK Students Association Spokesman Nasir Khuehami کے مطابق یوکرین کے مختلف پیشہ ور اور غیر پیشہ ور کالجز، یونیورسٹیز میں 200 کے قریب وادیٔ کشمیر کے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
مزید پڑھیں:Kashmiri students Stranded in Ukraine: "حالات معمول کے مطابق ،گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں "