وادیٔ کشمیر میں آتشزدگی کی بڑھتی وارداتوں کے پيش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کے روز مرکزی زیر انتظام خطے کی تمام سرکاری عمارتوں کے فائر آڈٹ کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری کیے گئے، آرڈر میں کہا گیا ہے کہ 'مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی تمام سرکاری عمارتوں کی فائر سیفٹی آڈٹ ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کریں گے۔ JK administration Orders Fire Safety Audit
اس کا مزید کہنا ہے کہ 'فائر سیفٹی آڈٹ کی رپورٹ آنے کے بعد تمام ایڈمینیسٹریٹیو سیکرٹریز اپنے محکموں کو ہدایت دیں کہ تمام کمزوریوں کو درست کریں تاکہ دوبارہ اس قسم کی وارداتیں رونما نہ ہوں۔'
JK Admin On Fire Safety Audit: جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام سرکاری عمارتوں کے فائر آڈٹ کرنے کا فرمان جاری کیا - جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام سرکاری عمارتوں کے فائر آڈٹ کرنے کا فرمان جاری کیا
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کو تمام سرکاری عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا ہے۔ JK administration Orders Fire Safety Audit
جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام سرکاری عمارتوں کے فائر آڈٹ کرنے کا فرمان جاری کیا
واضح رہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے وادیٔ کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے اور رواں ہفتے سرینگر میں ٹریفک پولیس کے دفتر اور کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔