اردو

urdu

ETV Bharat / city

Five terrorists including JeM commander Zahid Wani killed in Encounters: انکاونٹر میں جیش کمانڈر زاہد وانی کی ہلاکت سیکورٹی فورس کے لیے بڑی کامیابی - سیکورٹی فورس کےلیے بڑی کامیابی

پلوامہ اور چرار شریف میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ Five terrorists killed in dual encounters in JK پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع پلوامہ کے نائرہ گاوں اور وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً ان علاقوں کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔ Five terrorists including JeM commander Zahid Wani killed in Encounters

انکاونٹر میں جیش کمانڈر زاہد وانی کی ہلاکت سیکورٹی فورس کےلیے بڑی کامیابی
انکاونٹر میں جیش کمانڈر زاہد وانی کی ہلاکت سیکورٹی فورس کےلیے بڑی کامیابی

By

Published : Jan 30, 2022, 2:35 PM IST

جموں و کشمیر کے 12 سیکٹر بلپورہ شوپیان میں فورسز کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جی او سی وکٹر فورسز پی شریواستو، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، 12 سیکٹر کمانڈر این ایس گریوال نے گزشتہ شب ضلع پلوامہ کے نائرہ اور وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقوں میں ہوئے انکاؤنٹر سے متعلق تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا۔ JeM commander Zahid Wani among five terrorists killed in twin encounters within 12 hours

انکاونٹر میں جیش کمانڈر زاہد وانی کی ہلاکت سیکورٹی فورس کےلیے بڑی کامیابی


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ 12 گھنٹوں کے دوران دو اکاٶنٹرس میں پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ اور جیش محمد سے وابستہ پانچ عسکریت پسند مارے گئے، جن میں جیش کمانڈر زاہد وانی اور ایک پاکستانی عسکریت پسند شامل ہیں جو سیکوریٹی فورسس کےلیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ جیش کے اعلیٰ کمانڈر زاہد وانی کے علاوہ ایک پاکستانی عسکریت پسند جس کی شناخت کفیل عرف چھوٹو کے طور پر کی گئی پلوامہ انکاونٹر میں مارے گئے۔ یہ دونوں جیش محمد سے وابستہ تھے۔ مارے گئے عسکریت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details