سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پیر کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے کھول دی گئی ہے تاہم پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف آنے کی اجازت ہو گی۔
وہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ایڈوائزی جاری کی گئی ہے اور پولیس نے اس ایڈوائزی پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس نے سرینگر اور دیگر اضلاع میں مسافروں کے لیے ہیلپ لائن نمبر میں جاری کر دیا ہے۔
سرینگر میں 01942450022 اور رامبن میں 9419993745 نمبرات پر رابطہ کرنے کو کہا ہے۔
ادھر کپوارہ-کیرن روڑ بھی ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے دوبارہ کھل گیا تاہم لیہہ۔ سری نگر شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ کے علاوہ گریز، مژھل اور کرناہ کی سڑکیں بھی مسلسل بند ہیں۔