اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: محکمہ سیاحت کی بڑے شہروں میں اشتہاری مہم شروع - advertisement in hyderabad chennai delhi

گلمرگ گالف کورس دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے جبکہ سری نگر میں کشمیر گالف کورس کے طور پر جو کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سات برس بند رہا تھا اس کو دوبارہ بحال کر کے اسے گزشتہ مہینے کھولا گیا ہے۔

Jammu and kashmir tourism
Jammu and kashmir tourism

By

Published : Sep 3, 2021, 10:57 PM IST

مقامی سیاحتی شراکت داروں کے درمیان کامیاب ٹیکہ کاری مہم اور کپسٹی بلڈنگ پروگراموں کے بعد اس پرومویشنل اقدام کے تحت محکمہ سیاحت کے افسران ملک کے مختلف بڑے شہروں کا سفرکریں گے جہاں وہ ٹریول ٹریڈ انڈسٹری کے نمائندوں اور میڈیا کے ساتھ میٹنگیں، استفساری سیشن، روڑ شو کریں گے۔ ابتدا میں اشتہاری مہم میں چنئی، ممبئی، حیدر آباد، احمد آباد اور کولکتہ شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت (رجسٹریشن / پبلسٹی) کشمیر ڈاکٹر احسان الحق چشتی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت (پبلسٹی) جموں نریش کمار پر مشتمل افسران کی ایک ٹیم چنئی میں ہے جہاں انہوں نے مقامی ٹور آپریٹروں، مقامی میڈیا برادری اور یہاں تک کہ جے اینڈ کے سیاحت کی مصنوعات کے کچھ ممکنہ خریدار سے ملاقات کی۔

افسران نے میٹنگوں کے دوران ٹور ٹریول انڈسٹری کے نمائندوں کو کووڈ 19 پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جموں و کشمیر انتظامیہ اور سیاحتی شراکت داروں کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے پھیلنے کے فوراً بعد یو ٹی انتظامیہ نے سیاحتی شراکت داروں بشمول ٹیکسی آپریٹروں، ہوٹلوں، شکارہ والوں، ٹورسٹ گائیڈوں، پونی والوں وغیرہ کی ویکسینیشن کو ترجیح دی اور اب تک تمام سیاحتی شراکت داروں میں سے 95 فیصد ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

افسران نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دستیاب متنوع سیاحت کی مصنوعات، جموں و کشمیر کا گالفنگ سرکٹ بالخصوص مشہور رائیل سپرنگس گالف کورس اور پہلگام گالف کورس آنے والے گالفروں کو ایک بھرپور اور متنوع عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرتا ہے جو ملک کے دیگر حصوں میں بے مثال ہے۔

اس کے علاوہ گلمرگ گالف کورس دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے جبکہ سری نگر میں کشمیر گالف کورس کے طور پر جو کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سات برس بند رہا تھا اس کو دوبارہ بحال کر کے اسے گزشتہ مہینے کھولا گیا ہے اور جموں توی گالف کورس کو بین الاقوامی معیار کا بنایا گیا ہے۔

رواں سال کے دوران قومی اور بین الاقوامی معیار کے زائد از سات گالف ٹورنامنٹس اگلے دو ماہ کے لئے کھیلے جائیں گے جس میں پی جی ٹی آئی پرو ٹورنامنٹ بھی شامل ہے جس میں ملک اور بیرون ملک کے 126 ٹاپ گالف کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں بغیر اجازت ٹریکنگ پر پابندی عائد

افسران نے کہا کہ اسی طرح امسال ٹریکنگ اور رافٹنگ جیسی مہم جوئی کی سرگرمیوں نے ایڈونچر دلچسپی رکھنے والے سیاحوں میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت نے اس سال سے دریافت کے لئے کئی اور ٹریک کھولے ہیں۔

میٹنگوں کو جانکاری دی گئی کہ گزشتہ موسم سرما اور اس موسم گرما میں جنوبی ریاستوں سے ایک حوصلہ افزا پروڈکشن ہاوسز نے جموں و کشمیر بالخصوص کشمیر کے مختلف مقامات پر اپنی شوٹنگ مکمل کی۔

محکمہ کی جانب سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں ایک بھرپور اشتہاری مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ آنے والے تین مہینوں کا فیسٹول کیلنڈر بھی تیار کیا ہے جس میں موسم خزاں اور سرمائی فیسٹول شامل ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details