کشمیر کے اسپتالوں میں ایمبولنس کی شدید قلت - این جی او
وادی کشمیر کے اسپتالوں میں کریٹیکل کیئر ایمبولینسز کی شدید قلت ہے۔ وادی کے دس اضلاع میں صرف 12 ایمبولینس ہیں، جن میں سے تین ایک این جی او نے سرکار کو تین سال پہلے وقف کردی تھی۔
کشمیر کے اسپتالوں میں ایمبولنس کی شدید قلت، متعلقہ تصویر
شہر کے شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں علاج کے لیے آئے ایک مریض کے رشتے دار کا کہنا ہے " کریٹیکل کیئر ایمبولینس کی کمی کے پیش نظر ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وقت پر تو سیدھی سادی ایمبولنس بھی دستیاب نہیں ہوتی۔ اس وجہ سے اکثر مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں۔"
وہیں ریاستی انتظامیہ کا کہنا ہے " اس مسئلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی حل ہو جائے گی۔"