جموں وکشمیر میں جمعے کے روز مزید 181 افراد کورونا سے متاثر Jammu and Kashmir Registered 181 new Covid cases پائے گئے، جبکہ دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 'جمعے کے روز ضلع سرینگر میں 56 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہمولہ میں 41، بڈگام میں 11، پلوامہ میں 1، کپواڑہ میں 4، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 7 اور گاندربل میں 4افراد کورونا سے متاثر پائے گئے'۔
جموں کے راجوری میں1، ڈوڈہ میں 5، پونچھ میں 1 اور ریاسی میں 31 افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔