اردو

urdu

ETV Bharat / city

J&K Police Operation: رامبن سے دو منشیات فروش اور کشتواڑ سے ایک شراب اسمگلر گرفتار

جموں کے ضلع کشتواڑ میں پولیس نے ایک غیر قانونی شراب بیچنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے، J&K Police Operation وہیں کشمیر کے ضلع رامبن کی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ضلع کی پولیس نے ان ملزمین کو حراست میں لیا ہے، ساتھ ہی ان پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

J&K Police Operation
رامبن سے دو منشیات فروش اور کشتواڑ سے ایک شراب اسمگلر گرفتار

By

Published : Feb 20, 2022, 9:15 PM IST

جموں کے ضلعکشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی شراب کا کاروبار Illegal Liquor Business کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشتواڑ پولیس نے ضلع کے پاڈر علاقے کے رہائشی منہور لال ولد سورم سنگھ ساکن پلالی پاڈر کی تحویل سے 89 شراب کی بوتلیں ضبط کرکے اسے حراست میں لیا ہے۔ J&K Police Operation

رامبن سے دو منشیات فروش اور کشتواڑ سے ایک شراب اسمگلر گرفتار

ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن پاڈر میں ایف آئی نمبر04/2022 زیر دفعہ 48 ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ باس دوران ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شراب کا کاروبار کرنے والے افراد کی جانکاری دیں تاکہ کشتواڑ کو نشہ مکت کیا جائے۔

رامبن سے دو منشیات فروش اور کشتواڑ سے ایک شراب اسمگلر گرفتار

وہیں کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈسٹرکٹ پولیس نے دو منشیات فروش Two Drug Peddlers Arrested کو 4 کلو گرام منشیات کے سات گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن پردیپ سنگھ کے مطابق تھانہ پولیس بانہال نے ایک مصدقہ اطلاع پر تھانہ حدود میں ایس ایچ او انسپکٹر نسیم الحق کی قیادت میں جوہر ٹنل کے مقام پر ناکہ بندی کرکے ایک ٹرک نمبر PB07BG-4241 کی تلاشی کے دوران 10 کلو گرام منشیات برآمد کی ہے۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور ستیش کمار اور ہیلپر راہل شرما کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 28/2022 U/S 8/15 NDPS Act منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں کو حوالات میں بند کردیا ہے۔ خبروں کے مطابق اسمگلرز پنجاب میں منشیات اسمگلنگ کر کے اونچے قمیت میں فروخت کرتا تھا۔ ایس ایس پی رامبن نے لوگوں سے منشیات کے خلاف مدد کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details