سری نگر:سرکاری ترجمان کے مطابق حکومت 4290 گرام پنچایتوں کو ایک ہزار کروڑ روپے گرانٹ کے طور پر، 20 ضلع ترقیاتی کونسلوں (ڈی ڈی سیز) کو 10 کروڑ روپے کی شرح سے 200 کروڑ روپے، 285 بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں ( بی ڈی سیز) کو 25 لاکھ روپے کی شرح سے 71.25 کروڑ روپے اور 30 اربن لوکل باڈیز کو 313 کروڑ روپے، دیہی اور شہری علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے فراہم کر رہی ہے۔ J&K panchayat budget approved
ان کا کہنا ہے کہ پنچایتوں کو 27 اور اربن لوکل باڈیز کو 7 محکمے منتقل کیے گئے ہیں اور 14ویں مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 1727.50 کروڑ روپے منریگا، دوپہر کے کھانے کی اسکیم اور اینٹی گریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم ( آئی سی ڈی ایس ) کے تحت پنچایتوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں 1455.62 کروڑ روپے اربن لوکل باڈیز کو دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1889 پنچایت اکاؤنٹس اسسٹنٹس کو بھرتی کیا گیا ہے۔