اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: امیرِ کویت کی یاد میں ایک دن کا سوگ - جموں و کشمیر انتظامیہ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر ایک دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Oct 3, 2020, 12:20 AM IST

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے احترام کے طور پر جموں و کشمیر انتظامیہ 4 اکتوبر 2020 کو یک روزہ سوگ منائے گا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ذریعے جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق 'یک روزہ سوگ کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں تمام عمارتوں اور مقامات پر قومی پرچم کو نیم سرنِگوں کیا جائے گا جہاں اسے باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور اس روز وہاں کوئی بھی اہلکار نہیں ہوگا۔'

امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 29 ستمبر کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کا علاج امریکہ کے ایک اسپتال میں چل رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details