سرینگر:بھارت رواں برس دسمبر میں جی 20 کی صدارت سنبھالے گا اور سنہ 2023 میں ستمبر 9 اور 10 کو نئی دہلی میں اس کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے رواں برس 26 جون کو سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے حاشیے پر صحافیوں کو بتایا تھا کہ "جی 20 G20 Summitکی میزبانی کرنا جموں وکشمیر کے لیے فخر کی بات ہے اور دھوم دھام کے ساتھ اس کے انعقاد کے لیے انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔" Jammu and Kashmir is not included in the List of Hosts of the G20 Meeting
یہ بھی پڑھیں:
تاہم وزارت خارجہ نے اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 کے اجلاس ستمبر 2023 میں دہلی میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ جی 20 میں یوروپی ممالک کے علاوہ مزید انیس ممالک ہے جن میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روسی فیڈریشن، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔