ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے ای) کے مطابق جموں و کشمیر میں سنہ 2017 کے بعد موبائل صارفین کی شرح میں قابل قدر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جہاں سنہ 2016 کے آخر میں جموں و کشمیر میں کُل 95 لاکھ 73 ہزار 852 موبائل صارف تھے وہیں رواں برس کے جون کے آخر تک یہ شرح 1 کروڑ 19 لاکھ 12 ہزار 82 تک پہنچ گئی ہے، جو 24.43 فیصد اضافہ ہے۔
ایک اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ چار برسوں کے دوران موبائل صارفین کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ سنہ 2016 اور سنہ 2019 کے دوران جموں و کشمیر میں نامساعد حالات کے سبب موبائل سروس، انٹرنیٹ خدمات متاثر رہنے کی وجہ سے موبائل کمپنیوں کو کافی نقصان ہوا تھا۔
ٹی آر اے آئی کے مطابق "سنہ 2016 میں جموں و کشمیر میں موبائل کمپنیوں کے انٹرنیٹ اور موبائل خدمات بند رہنے کی وجہ سے 4.5 لاکھ صارفین سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ تاہم سنہ 2017 میں پھر سے صارفین کی شرح میں اضافہ ہوا اور مارچ مہینے کے آخر تک 201879 نئے صارفین نے نئے موبائل سِم کارڈ خریدے۔