جموں و کشمیر ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے 'اُن پرائیوٹ اسکولز کا رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا جو ٹرانسپورٹیشن کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کریں گے یا خواہشمند طلباء کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے سے روکیں گے۔ J&K Private schools Transportation guidelines
ڈائریکٹر اسکول آف ایجوکیشن کے جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی اسکولز اپنے من مانی طریقے سے بس فیس متعین کرنے یا وصولنے کا حق نہیں رکھتا ہے اور پرائیویٹ اسکولز میں بس سے متعلق حال ہی میں جو فی فیکزیشن کمیٹی نے 12 فیصد کے اضافے سے وصولنے کی ہدایت جاری کی ہے اسی پر پرائیویٹ اسکولز کو عمل کرنا ہوگا۔ Bus fares in private schools