اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان - جموں وکشمیر کی خبریں

نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے امتحان میں شامل ہونے والے طلبا کے والدین کی رضامندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 20 نومبر 2021 سے لیے جانے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات دوپہر 12 بجے شروع ہوا کریں گے۔

دسویں جماعت کے امتحانات کی تواریخ کا اعلان
دسویں جماعت کے امتحانات کی تواریخ کا اعلان

By

Published : Oct 31, 2021, 3:42 PM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کا ڈیٹ شیٹ جاری کر دیا ہے جس کی رو سے دسویں جماعت کے زیر تعلیم طلبا و طالبات 20 نومبر سے 6 دسمبر تک امتحان میں شامل ہوں گے۔

تاہم نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء کے والدین کی رضامندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 20 نومبر 2021 سے لیے جانے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات دوپہر 12 بجے شروع ہوا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر: این آئی اے نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا

اس امتحان کا پہلا پرچہ سوشل سائنس مضمون کا ہوگا جبکہ باقی مضامین کا امتحان شیڈول کے مطابق 22،24،28،29 نومبر اور 2 دسمبر کو لیے جائیں گے۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کشمیر میں امتحانی مراکز کی نشاہدی پہلے ہی عمل میں لائی ہے اور متعلقہ اسکولوں کے منتظمین اور امتحانی مراکز کے سپر انٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کا بندوبست رکھیں۔

وہیں امتحان ہالوں میں طلبہ کی سہولت کے لیے درکار ضروری انتظامات کرنےکے لیےہدایات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details