جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل جاوید احمد کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ "اگست مہینے کی دو تاریخ سے درخواست گزار جموں کشمیر اور لداخ کی تمام عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت ہوگی۔ "
حکمانے میں مزید کہا گیا ہے کہ "درخواست گزار صرف اپنے وکلا سے اُن کے کمروں میں مل سکتے ہیں۔ عدالت کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔"
جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالتوں میں 2 اگست سے کام کاج شروع - coronavirus cases dip
مرکزی کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات میں گراوٹ کے پیش نظر ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس نے عدالتوں کے احاطے میں درخواست گزار کو اگست کی دو تاریخ سے آنے کی اجازت دی ہے۔
فوٹو
مزید پڑھیں:
ہم آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے 5 جولائی سے جموں و کشمیر اور لدا خ کے عدالتوں میں سماعت کے دوران جسمانی حاضری (physical hearing ) دوبارہ شروع کی تھی۔ جسمانی حاضری میں صرف کورونا ویکسین لے چکے لوگ ہی عدالتوں میں حاضر ہوسکتے تھے۔