اردو

urdu

By

Published : Jun 28, 2021, 9:50 AM IST

Updated : Jun 28, 2021, 2:27 PM IST

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: 15 جولائی تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان

جموں و کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے اب 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ قبل ازیں 30 جون تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں اب 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

جموں و کشمیر: 15 جولائی تک تمام تعلیمی ادارے کو بند رکھنے کا اعلان
جموں و کشمیر: 15 جولائی تک تمام تعلیمی ادارے کو بند رکھنے کا اعلان

جموں وکشمیر کی ریاستی ایکزیکیٹیو کمیٹی (ایس ای سی) نے مرکزی خطے میں کورونا کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے، ساتھ ہی کئی ساری موثر ہدایات کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل 20 جون کو (ایس ای سی) نے کوویڈ 19 کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر، یونین ٹیریٹری کے 20 میں سے آٹھ اضلاع سے ویک اینڈ کرفیو ختم کردیا تھا، تاہم جموں و کشمیر میں ابھی بھی نائٹ کرفیو جاری ہے۔

ایس ای سی کے چیئرمین نے اس تعلق سے بتایا کہ یہ فیصلہ ہفتہ وار کل نئے معاملات ہر 10 لاکھ کی آبادی پر انفیکشن کی کل شرح، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد، شرح اموات اور ہدف آبادی کی ویکسینیشن سے متعلق ایک اجلاس میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں:کارگل کے رہنماؤں کو مرکز کی جانب سے دعوت نامہ

جاری حکم نامے کے مطابق تحقیق، مقالہ کا کام اور انٹرنشپ کے لئے طلباء کی حاضری لازمی ہے جب کہ تمام یونیورسٹیز، کالجوں اور تکنیک سے متعلق انسٹی ٹیوٹ اور انفرادی تعلیم 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ ان تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن لرننگ جاری رہے گی۔

Last Updated : Jun 28, 2021, 2:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details