اردو

urdu

ETV Bharat / city

Five JK Officers Transferred: جموں و کشمیر کے پانچ افسران کا تبادلہ

جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ڈپٹی سکریٹری ہلال احمد میر کا تبادلہ کر کے انہیں پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ(اے ڈی سی) کپواڑہ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ گاندربل کے اسسٹنٹ کمشنر آف ریونیو بصیر احمد کا تبادلہ بطور کنٹرولر امتحانات جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کیا گیا ہے۔Five JK Officers Transferred

jammu-and-kashmir-administrative-five-officers-transferred
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/14-July-2022/15825247_gd.JPG

By

Published : Jul 14, 2022, 9:01 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے پانچ افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گاندربل بصیر احمد کو تبدیل کرکے کنٹرولر امتحانات جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ عمر شفیع پنڈت سب ڈویژنل مجسٹریٹ نور آباد، جو سب رجسٹرار نور آباد کا اضافی چارج رکھے ہوئے تھے کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کشمیر بنایا گیا ہے۔ Five JK Officers Transferred

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/15825247_gd.JPG

حکم نامے کے مطابق پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ اے سی ڈی کپواڑہ معراج الدین شاہ،کو تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گاندربل تعینات کیا گیا۔ وہیں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ڈپٹی سکریٹری ہلال احمد میر کو تبدیل کرکے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے پانچ افسران کا تبادلہ

مزید پڑھیں:

سب رجسٹرار کولگام بشیر الحسن کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نور آباد تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار نور آباد اور کولگام کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details