جامع مسجد سرینگر Jama Masjid Srinagar کے انجمن اوقاف نے اس امر پر بے حد دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ سال2022 کے پہلے جمعہ میں بھی حکام نے کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور تاریخی جامع مسجد سرینگر میں مسلمانان کشمیر کو اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی سے روک کر لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔
انجمن اوقاف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یہ مسلسل 23واں جمعہ ہے جب جامع مسجد کے منبر و محراب نہ صرف خاموش رکھے گئے بلکہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی بھی نہیں ہوسکی۔Jama Masjid Srinagar Continuously Closed
انجمن اوقاف نے حکام کے اس افسوسناک رویے کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔