اردو

urdu

ETV Bharat / city

آسام رائفلز کی جانب سے صفائی مہم کا اغاز

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج آسام رائفلز کے 34 آرآر نے مقامی انتظامیہ کنگن کے ساتھ مل کر صبح 10 بجے سے 2 بجے تک چھترگل گاؤں کے مقامی لوگوں کے ساتھ "جل شکتی ابھیان کے تحت آبی ذخائر کو صاف کرنے کی پہل شروع کی ہے۔

صفائی مہم
صفائی مہم

By

Published : Jul 7, 2021, 8:59 PM IST

اس مہم کے تحت آج ضلع گاندربل کے وسن مقام پر 'برم سر نالہ 'کی صفائی کی گئی۔ صفائی کے دوران یہاں بھاری مقدار میں گندگی کے ڈھیر جمع کرکے ٹھکانے لگائے گئے۔'برم سر نالہ' ایک نالہ ہے اور یہ مہلش اور ہرمکھ پہاڑوں سے نکل کر' چھترگل گاؤں 'سے ہوتے ہوئے نالہ سندھ میں مدغم ہوجاتا ہے۔اگر چہ برم سر نالہ صاف پانی کا ذخائر ہے لیکن اس آبی ذخائر میں پلاسٹک اور گندگی کی وجہ سے اس کا پانی آلودہ ہو چکا ہے ۔

ٓآسام رائفلز کی جانب سے صفائی مہم کا اغاز

ندی اور نالوں میں چرواہا اور مقامی آبادی گندگی کے ڈھیر لگانے سے نہ صرف پانی کا معیار خراب ہوتا ہے بلکہ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو بھی متاثر کرتا ہے۔ آج آسام رائفلز کے 34 آر آر نے مقامی انتظامیہ کنگن کے ساتھ مل کر صبح 10 بجے سے 2 بجے تک چھترگل گاؤں کے مقامی لوگوں کے ساتھ 'جل شکتی ابھیان' کے تحت آبی ذخائر کو صاف کرنے کے لیے پہل شروع کی ہے۔ آسام رائفلز،بی ڈی او کنگن، چترگل اے،بی اور سی پنچایت کے سرپنچ اور پنچ، اور کنگن کے دیگر سرکاری محکمے اور مقامی لوگوں نے اس صفائی مہم میں شمولیت کئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک دہائی میں کتوں کے کاٹنے کے 60 ہزار معاملات

اس موقع پر سرپنچ عطا محمد نے کہا کہ 'اس مشن کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا اور ذمہ داری سے آگاہ کرانا ہے، ساتھ ہی قدرتی آبی ذخائر کے تقدس کو بچانا ہے'۔

انہوں نے اس سلسلے میں 34 آر آر آسام رائفلز سمیت دیگر محکموں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔صفائی مہم کے اختتام پر، جل شکتی مہم میں ایک عہد نامہ کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details