تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جیش محمد تنظیم کے ایک عسکری معاون گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ شخص سے ایک گرینیڈ بھی برآمد کیا ہے۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے فوج کے 55 آر آر اور سی آر پی ایف 185 بٹالین کے ساتھ مل کر جیش محمد تنظیم سے وابستہ ایک عسکری معاون کو اونتی پورہ علاقے سے گرفتار Militant Associate Arrested in Awantipora کیا۔
عہدیدار کے مطابق گرفتار شدہ شخص عسکریت پسندوں کو پناہ دینے، انہیں مدد فراہم کرنے، رسد فراہم کرنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے میں ملوث تھا۔
پولیس ترجمان نے گرفتار عسکری معاون کی شناخت عمر فاروق بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکن رینزی پورہ اونتی پورہ کے طور پر کی ہے۔