شمالی بھارت میں شدیدسرد لہر جاری ہے۔ جموں و کشمیر میں مشہور ڈل جھیل منجمد ہوگیا ہے، جبکہ سرینگر میں درجہ حرارت میں گراوٹ آتی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سرینگر میں کم از کم درجہ حرات 6.2۔ (منفی چھ اشاریہ دو) ریکارڈ کیا گیا۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کم از کم درجہ حرات 6۔ (منفی چھ اشاریہ) اور زیادہ سے زیادہ (اشاریہ نو) 9 رہنے کے امکانات ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 30 دسمبر سے مشرقی ہواؤں کے اثرات کے سبب پہاڑی علاقوں میں زبردست سردی ہوسکتے ہیں۔
ساتھ ہی 1 اور 2 دسمبر کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ اولے پڑنے کے بھی امکانات ہیں۔