مودی حکومت کی اسکیموں سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف مل رہا ہے: کرن رجیجو - District Legal Services Authority
سرینگر میں منعقد ایک تقریب میں شریک مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم مودی کی زیر قیادت حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد کے ذریعے انصاف مل رہا ہے۔
![مودی حکومت کی اسکیموں سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف مل رہا ہے: کرن رجیجو مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15041130-214-15041130-1650185516963.jpg)
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور جموں و جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے میگا قانونی خدمات اور بیداری کیمپ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کرن رجیجو نے مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں بات کی۔ تقریب میں شرکت کے بعد مرکزی وزیر قانون نے ٹویٹ میں کہا کہ 'اب جموں و کشمیر کے لوگ وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کے فوائد کے ذریعے انصاف حاصل کر رہے ہیں۔