سرینگر:شہرۂ آفاق ڈل جھیل میں ان دنوں واٹر اسپورٹس سرگرمیوں میں سرعت دیکھنے کو مل رہی Water Sports In Kashmir ہے۔ مقامی کھلاڑی سردی کے باوجود سخت مشق کررہے ہیں۔ دراصل جھیل ڈل میں یہ کھلاڑی معمول کی پریکٹس انجام دینے کے ساتھ آئندہ ہونی والی جونیئر روئنگ چیمپئن شپ 2022 کے لیے بھی خود کو تیار کر رہے Junior Rowing Championship 2022 ہیں۔
جونیئر روئنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے جموں و کشمیر تیار واٹر اسپورٹس کا یہ میگا ایونٹ جھیل ڈل میں منعقد ہونے Rowing Championship in DAL Lake جارہا ہے، جس کے لیے روئنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جموں وکشمیر روئنگ ایسوسی ایشن کو میزبانی کے حقوق دیے ہیں۔
جونیئر روئنگ چیمپئن شپ 2022 میں ملک کی 20 ریاستوں کے 500 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، تاہم فی الحال چیمپئن شپ منعقد ہونی کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مقامی کھلاڑی نہرو پارکNehru Park اور ایس کے آئی آئی سی SKICC کے عقب میں منعقد ہونی والی روئنگ چیمپئن شپ میں حصے لینے کے لیے پُرجوش نظر آرہے ہیں۔ وہیں انہیں امید ہے یہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جموں و کشمیر کا نام روشن کریں گے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے دیگر کھیلوں کے علاوہ آبی کھیلوں کو بھی فروغ دینے کی غرض سے کئی اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ نہرو پارک میں قائم واٹر اسپورٹس سینٹر Water Sports Stadium In Nehru Park میں کھلاڑیوں کو مشق کرنے کی خاطر جدید آلات کے ساز وسامان اور اعلیٰ معیار کے بوٹس دستیاب رکھے گئے ہیں، جب کہ بہترین کوچ کی خدمات بھی میسر رکھی گئی ہیں۔
بین الاقوامی کوچ بلقیس میر کہتی ہیں کہ روئنگ چیمپئن شپ کا ڈل جھیل میں پہلی مرتبہ منعقد ہونا ایک تاریخ قدم ہے جس سے نہ صرف یہاں کے واٹر اسپورٹس کو ایک نئی جہت ملے گی بلکہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
واٹر اسپورٹس سینٹر میں بہتر کوچنگ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی سہولیات سے نہ صرف جونیئر کھلاڑی کافی خوش ہیں، بلکہ واٹر اسپورٹس کے سینیئر کھلاڑی بھی بے حد مطمئن نظر آرہے ہیں۔
کھلاڑی کہتے ہیں کہ جونیئر روئنگ چیمپئن شپ منعقد ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
امید کی جارہی ہے کہ کڑی مشقت کررہے یہ کھلاڑی جونیئر روئنگ چیمپئن شپ میں نہ صرف اپنی قابلیت ثابت کریں گے بلکہ کئی تمغے اپنے نام درج کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔