اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: کئی علاقوں میں ہائی اسکول کھولنے کا فیصلہ

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد ریاست کے کئی علاقوں کو بندشوں کا سامنا ہے۔

By

Published : Aug 27, 2019, 9:57 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:48 PM IST

j-and-k-high-schools-to-reopen-tomorrow


جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ 'ریاست کے جن علاقوں سے بندشیں اور پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں، وہاں بدھ کے روز ہائی اسکول کھل جائیں گے۔'

کشمیر: کئی علاقوں میں ہائی اسکول کھولنے کا فیصلہ

جموں و کشمیر حکومت میں ڈائریکٹر برائے تعلیم یونس ملک نے کہا کہ 'اسکولز میں طلبا کی حاضری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔'

یونس ملک نے منگل کی شام ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'ریاست میں روز بروز حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ 3037 پرائمری اسکولز اور 774 مڈل اسکولز پہلے ہی کھولے جا چکے ہیں جبکہ ہائی اسکولز بھی کھولے جا رہے ہیں۔'

یونس ملک نے کہا کہ 'تعلیمی اداروں میں طلبا کی حاضری میں اضافے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد ریاست کے کئی علاقوں کو بندشوں کا سامنا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 12:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details