اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: جسمانی طور پر معذور افراد کا احتجاج - باز آبادکاری کی یقین دہانی کی تھی

دفعہ 370 ہٹانے سے پہلے مرکزی حکومت نے معذور افراد کی باز آبادکاری کی یقین دہانی کی تھی لیکن موجودہ گورنر انتظامیہ اب تک وعدے پوری نہیں کرسکی۔

J&K Handicapped Association protest
جسمانی طور پر معذور افراد کا احتجاج

By

Published : Aug 31, 2021, 7:46 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں آج جسمانی طور پر معذور افراد کی ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا۔

جسمانی طور پر معذور افراد کا احتجاج

اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس لے رکھے تھے جن پر 'ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے درج تھے۔ اس دوران اسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بھٹ نے کہا کہ حالی میں سرکار کی طرف سے کلاس فورتھ لسٹ نکالی گئی جب کہ معذور افراد کی لسٹ اب تک نہیں نکالی گئی جو سراسر ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نان گزیٹیڈ الکٹرک ایمپلائیز کا احتجاج

دفعہ 370 ہٹانے سے پہلے مرکزی حکومت نے معذور افراد کی باز آبادکاری کی یقین دہانی کی تھی لیکن موجودہ گورنر انتظامیہ اب تک ہمارے ساتھ کیے گیے وعدے پوری نہیں کرسکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details