ڈویژنل انتطامیہ اومیکرون کے بڑھتے خطراتOmicron Threat in J&K کو دیکھتے ہوئے متحرک ہو گیا ہے اور اس کے تدارک کے لیے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جا رہا ہے،تاہم لوگوں کو چاہیے کہ اس مہلک مرض سے بچنے کے لیے رہنما خطوط کی پاسداری ممکن بنائے۔
ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے Divisional Commissioner PK Pole نے آج ٹاون ہال ترال میں ایک عوامی دربار کی صدارت کے بعد ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس حوالے سے پوری طرح تیار ہے اور، اگر لوگ ماسک کا استعمال کریں گے تو خطرناک وائرس سے نجات مل سکتی ہے۔
اسے قبل موصوف نے بلاک دیوس Block Diwas in Tral کی صدارت کی جس دوران موصوف نے علاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ اس پر مختلف وفود نے اپنے اپنے مسائل ڈویژنل کمشنر کی نوٹس میں لائے جن کو موصوف نے غور سے سنا اور ان پر ہمدردانہ غوروخوض کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
منی سیکرٹریٹ ترال پر کام بند ہونے، بس اسٹینڈ ترال کے متاثرین دکانداروں کی باز آبادکاری، بجلی، پانی کے جملہ مسائل، خانقاہ فیض پناہ ترال کی تزیین کاری کے جملہ مسائل عوامی دربار میں چھائے رہے۔