سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "بھارت کے آئین کے دفعہ 309 کے ذریعہ دیئے گئے اختیارات کے استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہ نے ہدایت دی ہے کہ تمام محکموں میں درجہ چہارم پوسٹوں کے نام تبدیل کر کے "ملٹی ٹاسکنگ سٹاف کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ قواعد سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے لاگو ہوں گے۔ اس کے مطابق تمام محکمے اپنے ماتحت سروس ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کریں گے۔"
Nomenclature Of Class-IV Posts Changed: جموں و کشمیرمیں درجہ چہارم پوسٹ کا نام تبدیل
جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز درجہ چہارم پوسٹ کا نام تبدیل کر کے "ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف " اور سویپر کو بطور "صفائی کارکن" کر دیا ہے۔J&K Govt Changes Nomenclature Of Class-IV Posts
وہیں ایک دوسری علحیدہ نوٹیفکیشن میں لیفٹیننٹ گورنر نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام ماتحت سروس ریکروٹمنٹ رولز جو کہ مختلف خدمات کو کنٹرول کرتے ہیں یا اس موضوع کو کنٹرول کرنے والے کسی بھی دوسرے اصول میں، سویپرز، صفائوں اور صفائی کرمچاریوں کے عہدوں کے نام/تعینات یا جاب پروفائل سے متعلق کسی دوسرے عہدہ کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔ تمام محکموں، خود مختار اداروں، پی ایس یوز وغیرہ میں "صفائی کارکن" کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے مزید کہا گیا ہے کہ "تمام محکموں میں صفائی کارکن کی پوسٹ کے لیے کم از کم اور زیادہ سے زیادہ قابلیت بالترتیب 8ویں پاس اور 12ویں پاس ہونی چاہیے۔