مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں آج 2022-23 مالی سال کے لیے عام بجٹ پیش کیا۔ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لیے مالی سال 2022-23 کے لیے 35 ہزار 581 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
وزیر خزانہ نرملہ سیتارمن نے 2021-22 کے لیے جموں و کشمیر کے لیے 34704 کروڑ روپیے مختص کیے تھے، وہیں اس سال 2022-23 کے لیے 35581 کروڑ روپے کی گرانٹ طے کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے بجٹ میں فنڈز کا بڑا حصہ 33923 کروڑ روپے مرکزی امداد Central Assistance کے تحت ہے۔
سال 2022-23 بجٹ میں ڈل جھل اور نگین جھیل کی بحالی Rehabilitation of Dal & Nageen Lake کے لیے 273 کروڑ مختص کیے ہیں۔ بجٹ میں 279 کروڑ روپے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ Disaster Response Fund JK کے لیے رکھے گئے ہیں۔
مرکزی حکومت نے یوٹی کے لیے 500 کروڑ روپئے سرمائے اخراجات کے لیے مختص کیے ہیں۔