اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیرانتظامیہ نے سرکاری افسران اور ملازمین کو کیا متنبہ

جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں انتظامیہ نے مختلف محکموں میں کام کرنے والے تمام افسران اور ملازمین سے تاکید کی ہے کہ وہ اعلیٰ دفاتر سے رابطہ کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 21, 2021, 5:48 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے افسران اور ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ملازمت کے معاملات سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے مناسب طریقہ کار اختیار کرنے کے بجائے صدر جمہوریہ، وزیر اعظم آفس، لیفٹیننٹ گورنر یا چیف سیکرٹری کو براہ راست رابطہ کرنے سے گریز کریں۔

آڈر

اس ضمن میں کمشنر سیکرٹری منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ جموں وکشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے چند افسران اور ملازمین سروس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے وضع کئے گیے طریقہ کار کو خاطر میں نہیں لارہے ہیں، بلکہ صدر جمہوریہ کے سیکرٹریٹ، وزیر اعظم کے سیکرٹریٹ، ایل جی سیکرٹریٹ اور چیف سیکرٹری آفس وغیرہ سے براہ راست رجوع کررہے ہیں جو کہ جموں وکشمیر سول سروسز کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔


سرکاری سرکیولر میں محکموں کے افسران اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سروس کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام سے ہی رجوع کرنے کے پابند رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details