اردو

urdu

ETV Bharat / city

Covid Deaths: کورونا وبا سے ہلاک افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان

محکمہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ، ریلیف، ریہبلی ٹیشن اور ریکنسٹرکشن Disaster Managment Relief, Rehabilitation & Reconstruction کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں، لیفٹیننٹ گورنر کے سیکرٹری، ناظم ضیاء خان نے کہا کہ اس اسکیم پر عمل درآمد فوری طور پر شروع ہو جائے گا اور اس میں کووڈ-19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والے تمام رہائشیوں کو شمار کیا جائے گا'۔

کورونا وبا سے ہلاک افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان
کورونا وبا سے ہلاک افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان

By

Published : Nov 30, 2021, 9:49 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ Jammu & Kashmir Administration نے عالمی وبا کورونا وائرس Corona Virus سے ہلاک ہوئے افراد کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کو منظورِ دیتے ہوئے تمام ضلع کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ اس رقم کی ادائیگی آسان طریقے سے ہو۔

گذشتہ برس جموں و کشمیر میں کورونا وبا کی وجہ سے کل 4 ہزار 476 ہلاکتیں ہوئی تھیں، جن میں سے 2 ہزار 291 افراد کشمیر سے تھے جب کہ دیگر 2 ہزار 185 جموں سے تھے۔

محکمہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ، ریلیف، ریہبلی ٹیشن اور ریکنسٹرکشن کی جانب سے جاری کردہ ایک 'حکمنامہ، Order' میں، لیفٹیننٹ گورنر کے سیکرٹری، ناظم ضیاء خان نے کہا کہ اس اسکیم پر عمل درآمد فوری طور پر شروع ہو جائے گا اور اس میں کووڈ-19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والے تمام رہائشیوں کو شمار کیا جائے گا'۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا تھا کہ 'سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کووڈ-19 متاثرین کے قریبی رشتہ داروں کو معاوضہ دینے کے لیے اسکیم کو اپنانے کی منظوری دی گئی ہے'۔

حکم نامے کے مطابق، اسکیم کے تحت کیس کی اہلیت کی تصدیق محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ذریعہ بنائے گئے ڈیٹا بیس کے ذریعے کی جائے گی اور اسے نامزد میڈیکل اتھارٹی کے ذریعہ مستند کیا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'متعلقہ ڈپٹی کمشنرز (ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین)، محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ذریعے اسکیم کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے گی تاکہ دو ماہ کے اندر اسکیم کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے'۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ 'تمام ڈپٹی کمشنرز کووڈ ہلاکت کی تصدیق کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے ضلعی سطح کی کمیٹی (DLC) کی تشکیل کے لیے ایک مناسب حکم جاری کریں'۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'کمیٹی متعلقہ ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سرکاری میڈیکل کالج کے پرنسپل یا ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر اور ڈسٹرکٹ ہسپتال یا سرکاری میڈیکل کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پر مشتمل ہوگی۔

مزید پڑھیں:Corona Update J&K: چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے171 افراد متاثر، 172شفایاب

یہ کمیٹی مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق کووڈ-19 سے ہونے والی موت کی تصدیق کرنے، ضروری تدارک کے اقدامات تجویز کرنے، بشمول کووڈ-19 موت کے سرٹیفکیٹ میں ترمیم کرنے اور جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق حقائق کی تصدیق کے لیے مناسب انتظامی وسائل کی تفصیل کے لیے ذمہ دار ہوگی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details