وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج نیشنل کانفرنس نے ایک اہم اجلاس منعقد NC Convention In Ganderbal کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔پارٹی کنونشن میں ضلع کے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔
پارٹی اجلاس کا مقصد نیشنل کانفرنس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے اور آنے والے الیکشن کے لیے پارٹی کارکنوں کو زمینی سطح پر کام کرنے کے لیے تیار رہنے پر بات کی گئی۔ پارٹی اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ Omar Abdullah نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر،ناصر اسلم وانی اور سینئر لیڈر میاں الطاف احمد موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ انتظامیہ عام لوگوں کو تحفظ کا احساس فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہر طرف خوف ہے اور لوگ انکاؤنٹر، حملوں اور ہلاکتوں کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر NC Vice President نے کہا کہ جن علاقوں میں ان کی قیادت میں حکومت نے عسکریت پسندی کا صفایا کیا،وہاں آج کل حملے ہو رہے ہیں اور جہاں سے بنکر ہٹائے گئے ہیں وہاں نئے بنکر بنائے جا رہے ہیں۔