جس کی صدارت مرکز کے صدر فاروق رفیع آبادی نے کی۔اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ ادبی مرکز کمراز عنقریب کشمیری زبان کو نویں اور دسویں جماعت میں پڑھانے کے لیے حکومت سے ایک بار پھر درخواست کرے گا کہ وہ اس تعلق سے اپنے احکامات کو صادر کر اس زبان کے تئیں اپنے فرائض انجام دے۔
بصورت دیگر اس ضمن میں ایک اجتماعی پروگرام کو ترتیب دیا جائے گا جس میں ادبی مرکز کمرز ریاست کی باقی ثقافتی اور ادبی انجمنوں کے ساتھ مل کر ان احکام کو نافذ کروانے کی کوشش کرے گی۔
اس موقعے پر صدر مرکز فاروق رفیع آبادی نے اپنے صدراتی خطبے میں ریاست کے گورنر ستپال ملک سے اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں احکامات صادر فرماکر اپنا وعدہ پورا کریں۔