اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: 25 پولیس افسران کا تبادلہ - سیول افسران کا تبادلہ

جموں و کشمیر میں سول افسران کے بعد اب پولیس کے اعلیٰ افسران کا وسیع پیمانے پر تبادلہ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر: 25 پولیس افسران کا تبادلہ
جموں و کشمیر: 25 پولیس افسران کا تبادلہ

By

Published : Mar 19, 2021, 4:19 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں ضلع پولیس ایس ایس پیز کا وسیع پیمانے پر تبادلہ کیا ہے۔ 25 افسران کا تبادلہ اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ایک حکمنامے کے مطابق رئیس محمد بٹ ایس پی ضلع بارہمولہ جبکہ سندیپ چودھری کو ایس ایس پی سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔

ونود کمار کو ایس ایس پی پونچھ، چندن کوہلی کو ایس ایس پی جموں، جی وی سندیم کو ایس پی کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

سندھانشو ورما کو سوپور پولیس ضلع میں ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔ سندیپ گپتا کو ایس پی ہندواڑہ، شیمہ نبی قصبہ کو ضلع راجوری، پی ڈی نتیا کو ایس پی رامبن جبکہ نتوشری کو ایس پی (ایسٹ سرینگر) تعینات کیا گیا ہے۔

سہیل منور میر کو ضلع گاندربل کا ایس ایس پی مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیلیندر سنگھ کو ایس پی ریاسی تعینات کیا گیا ہے۔ امتیاز حسین کو ضلع اننت ناگ کا ایس پی تعینات کیا گیا ہے وہ گزشتہ دو بر س سے ایس پی سیکورٹی کشمیر تعینات رہے۔

ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم کو ضلع بڈگام منتقل کیا گیا ہے اور محمد یوسف کو اونتی پورہ پولیس ضلع کا نیا ایس پی متعین کیا گیا ہے۔

رمیش چندر کوتوال کو کٹھوعہ ضلع کا ایس پی تعینات کیا گیا ہے، شفقت حسین کو کشتواڑ ضلع کا ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔

پربیت سنگھ کو شہزاد سلاریہ کی جگہ ایس پی ویسٹ سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔ مبشر حسین ایس پی (نارتھ سرینگر) تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ارشاد حسین راتھر کو ایس پی حضرتبل سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد زید کو ضلع بانڈی پورہ کا ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق شیلیندر مشرا، حسیب مغل، راحل ملک، شریدھر پٹیل، امبھرکر شریرام دھنکر، امود ناگپورے، حسیب الرحمان، عبدل قیوم، راشمی وزیر، رمیش کمار انگرال، ہرمیت سنگھ، حاوید اقبال اور خلیل پوسوال کو اگلے حکمنامے تک پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل انتظامیہ میں سیول افسران کا تبادلہ کیا گیا تھا جن میں بیشتر ضلع کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details