اردو

urdu

ETV Bharat / city

Islamic Fraternity J&K Press Brief: 'محمدﷺ کی خیالی تصویر شائع کرنے والی دہلی کی جے سی پبلیکیشن کے خلاف کارروائی کا انتباہ' - جے سی پبلیکیشن کی شائع کردہ ہسٹری اور سویکس کی کتاب کے خلاف کاررواءی کا انتباہ

اس پریس کانفرنس میں مذکورہ تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہلی کی 'جے سی پبلیکیشن' کے خلاف سخت کارروائی Action Against Delhi Based JAYEE CEE Publications کرے۔ اس دوران مسلم فریٹرنیٹی جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد عامر نے کشمیر کی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ جے سی پبلیکیشن کی شائع کردہ7 ویں کلاس کی ہسٹری اور سویکس Objectionable Content in History and Civics Books کی کتابوں کا بائیکاٹ کریں، کیونکہ ان کتابوں میں آپﷺ سے منسوب ایک تصویر شائع کی گئی ہے، جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے اور ہم اس چیز کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتے کہ رسولﷺ کی شان میں کوئی گستاخی کرے۔

اسلامک فریٹرنٹی جموں و کشمیر  کے چیئرمین محمد عامر
اسلامک فریٹرنٹی جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد عامر

By

Published : Dec 9, 2021, 4:15 PM IST

اسلامک فریٹرنٹی جموں و کشمیر Islamic Fraternity Jammu & Kashmir کے چیئرمین محمد عامر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 'دہلی کی جے سی پبلیکیشن Delhi Based JAYEE CEE Publication نے حال ہی میں 7 ویں کلاس کے نصاب میں شامل ہسٹری اور سویکس کی کتاب Objectionable Content in History and Civics Books میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ایک تصویر Painting of Prophet چھاپی ہے، جس کے خلاف اسلامک فریٹرنیٹی Islamic Fraternity نے پریس کانفرنس کرکے اس پبلیکیشن کے خلاف غصہ کا اظہار کیا، ساتھ ہی پبلیکیشن کو متنبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اس طرح کی تصویروں کو نصابی کتابوں سے نکالیں، ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اسلامک فریٹرنٹی جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد عامر

پریس کانفرنس میں اسلامک فریٹرنٹی کے چیئر مین محمد عامر نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ اس پبلیکیشن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس دوران محمد عامر نے کشمیر کی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پبلیکیشن کا بائیکاٹ کریں، ان کی تمام کتابون کو واپس کریں، کیونکہ اس طرح کی حرکت سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتا ہے اور ہم اس چیز کو ہر گز برداشت نہیں کر سکتے کہ رسولﷺ کی شان میں کوئی گستاخی کرے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details