سرینگر:متحدہ عرب امارات کے 33 تاجر اور نجی کمپنیوں کے سی ای اوز وادی کے دورے پر آئے تھے جس دوران انہوں نے یہاں تجارت اور سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھائی۔وفد نے پہلگام اور گلمرگ کی سیر و تفریح کی اور بعد میں ایل جی منوج سنہا کے ساتھ ملاقات بھی کی۔UAE Investors in Kashmir Visit
دبئی سرمایہ کاروں کے حالیہ کشمیر دورے سے متعلق پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت سے خصوصی گفتگو دورے پر آئے وفد نے وادی کے تاجروں کے ساتھ 'گلف انسوسٹمنٹ سمٹ' میں حصہ لیا اور تاجروں کے ساتھ بھی گفتگو کی۔اس وفد کے دورے کے مقصد کے متعلق پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر فرحت نے خصوصی گفتگو کی۔Interview With Ranjan Prakash Thakur
رنجن پرکاش ٹھاکر نے کہا کہ دبئی دورے کے بعد گلف ممالک کے تاجروں اور نجی کمپنیوں کے سی ای اوز نے یہاں آنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو آج حقیقت میں بدل گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار وادی کشمیر میں سیاحت، ہاسپٹلٹلی، طبی شعبہ اور رئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آنے والے مہینوں میں اس پر کام شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرکار نے ہزاروں کنال سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جو سرمایہ کاروں کو لیز پر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سرکاری زمین دی جائے گی جہاں وہ اپنے تجارتی مرکز قائم کرے گے۔موصوف نے کہا کہ روشنی ایکٹ کے تحت جو زمین منتقل کی گئی تھی اس زمیں کو انتظامیہ نے ان افراد سے واپس لیکر محکمہ صنعت و حرفت کو منتقل کی گئی تاکہ وہ زمیں بھی اس انوسیٹمنٹ میں کام آئی گئی۔
ہم آپ کو بتادیں کہ 20 سے 23 مارچ تک دبئی سے ایک وفد کشمیر کے دورے پر آئے تھے۔ 33 افراد پر مشتمل اس وفد میں متحدہ عرب امارات سے 17، سعودی عرب سے دو اور بھارتی نژاد 14 سرمایہ کار اور کمپنیوں کے سی ای اوز شامل ہیں۔ یہ وفد منوج سنہا کے دبئی دورے کے دو ماہ بعد وادی میں آیا۔ دبئی کے اس دورے کے دوران ایل جی منوج سنہا اور محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر نے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔ ان سرمایہ کاروں کا یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔