اردو

urdu

ETV Bharat / city

امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر تیجندر پال سے ایک خاص بات چیت - eye disease

کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند ہونے پر آن لائن کلاسز کے علاوہ زیادہ تر وقت اسمارٹ فون پر گزارنے سے بچوں کی آنکھوں پر ناکارہ اور منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران بچوں میں آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ڈاکٹر تیجندر پال
ڈاکٹر تیجندر پال

By

Published : Jul 1, 2021, 11:11 PM IST

آج کل کے دور میں اسمارٹ فون پر پڑھنے، اسمارٹ فون پر کھیلنے اور فون پر ہی زیادہ وقت گزارنے والے بچوں کو ایک طرف بینائی کے مسائل بھی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریاں نے بھی جنم لے لیا ہیں ۔

امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر تیجندر پال سے ایک خاص بات چیت
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بچوں میں آنکھوں کے بڑھتے تکالیف،علاج اور احتیاط سے متعلق امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر تیجندر پال سنگھ سے ایک خاص گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ واقعی کورونا کے دوران آنکھوں کے مختلف تکالیف میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے آنکھوں کی مختلف بیماریاں گنواتے ہوئے کہا کہ نظر کمزور ہونا، آنکھوں میں پانی بہنا اور کھجلی یا خارش ،جیسی بیماریاں بچوں میں زیادہ عام ہوتی جارہی ہیں جوکہ اسمارٹ فون،لیپ ٹاپ ،کمپوٹر اور آئی پیڈ وغیرہ پر گھنٹوں گزارنے سے پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا تعلیمی سال بچانے اور وبا کے دوران تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آن لائن کے ذریعے تعلیمی سرگرمیاں اگرچہ جاری ہیں ،تاہم بچوں کی دیگر کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب کم توجہ کے باعث چھوٹی عمر میں ہی بچوں کو آنکھوں کے مختلف تکالیف سے جوجنا پڑ رہا ہے ۔امراض چسم کے ماہر نے کہا کہ المیہ تو یہ ہے کہ جو بچے پلے گروپ میں تھے انہیں بھی آن لائن تعلیم کے نام پر گھنٹوں اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کی ہائی ریزولیشن اسکرین کے سامنے بٹھایا جارہا ہے ۔گھنٹوں اسکرین کے سامنے رہنے کی وجہ سے بچے آنکھوں کی ڈیجیٹل بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ جن میں آنکھوں کا خشک ہونا ،سرخ ہونا اور آنکھوں کی تھکاوٹ وغیرہ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:


بات چیت کے دوران امراض چسم کے ماہر ڈاکٹر تیجندر پال سنگھ نے کہا کہ جب ہم نزدیک کا کام کررہے ہوتے ہیں تو ہماری پلکیں جھپکنے کی مقدار بھی کم ہو جاتی ہے ایک منٹ میں20 دفعہ پلکیں جھپکنا نارمل ہے۔ لیکن یہی آنکھ جب نزدیک فوکس کررہی ہوتی ہے تو یہ کم ہوتے 5دفعہ تک جھپکتی ہے ۔پلکوں کے کم جھپکنے کی وجہ سے آنکھوں میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے اور آنکھیں خشک ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔

ڈاکٹر تیجندر پال سنگھ نے کہا کہ بچوں کے اسکرین ٹائم کو کم کرنے کی بے حد ضرورت ہے تب جاکے بچوں میں آنکھوں کے بڑھتے تکالیف کو کم کیا جاسکتا ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو آن لائن کلاسز کے بغیر اسمارٹ فون دینے سے اجتناب کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details