اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سنسر بورڈ کشمیر کی حقیقت بیان کرنا نہیں چاہتا'

فلم 'نو فاردس ان کشمیر' کے ڈائریکٹرایشون کمار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ انہوں نے اپنی فلم کے ذریعے کشمیر کی حقیقت بیان کرنے کوشش کی ہے۔

فلم 'نو فاردس ان کشمیر' کی ٹیم کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

By

Published : Apr 5, 2019, 8:45 PM IST

Updated : Apr 6, 2019, 12:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ سنسر بورڈ نے دانستہ طور سے 9 مہینے تک ان کی فلم روک لگا دی، ان کی کوشش تھی کہ یہ فلم منظرعام نہ ہوں۔

فلم 'نو فاردس ان کشمیر' کی ٹیم کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

ایشون کمار نے کہا:' اس فلم کو بنانے کے لیے 9 ماہ تک سینسر بورڈ کے چکر کاٹنے پڑے، تب جا کر اجازت ملی'۔ انہوں نے کہا:' فلم میں ان چیزوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جن کو سنسر بورڈ دبانا چاہتے تھے۔ سینسر بورڈ چاہتا تھا کہ کشمیر میں جو چیزیں ہو رہی ہیں وہ باہر نہ آنے پائے'

ایشون کمار نے کہا سنیما میں سیاسی تھیم والی کہانی کو بڑھوا دینے کی ضرورت ہے اور کشمیر جیسے حقیقی مسائل پر مزید فلمیں بننی چاہیے تاکہ ملک متحد رہے۔

Last Updated : Apr 6, 2019, 12:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details