اردو

urdu

ETV Bharat / city

بڈگام میں انٹرنیٹ خدمات معطل - کشمیر کی خبر

جمو کشمیر کے بڈگام ضلع میں آج علی الصبح سے ہی انٹرنیٹ خدمات متاثر ہے، جس سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی۔

بڈگام میں انٹرنیٹ خدمات معطل
internet suspended

By

Published : Mar 15, 2020, 11:02 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آج صبح چھ بجے سے انٹرنیٹ بند کردیا گیا ہے ۔انٹرنیٹ بند کرنے کو لے کر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ بند کیے جانے سےمقامی لوگوں میں زبردست تشویش پائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا۔

اسی سال جموں وکشمیر میں مواصلاتی پابندیاں ہٹائی گئی ہیں۔ آج اچانک انٹرنیٹ معطل ہونے سے لوگوں میں زبردست تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

ایک جانب کورونا وائرس کو لیکر لوگ فکرمند ہیں تو وہیں اچانک انٹرنیٹ کی معطلی نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ عام طور سے ضلع میں فوجی کاروائی کے دوران بھی انٹرنیٹ معطل کر دیا جاتا ہے لیکن ضلع انتظامیہ نے اب تک کسی قسم کا نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details