اردو

urdu

ETV Bharat / city

انٹرنیٹ بندشوں سے پانچ اگست کی تلخ یادیں تازہ - internet shutdown again in jammu and kshmir, Bitter memories of August 5 are refreshed by

انٹرنیٹ خدمات کی معطلی سے عوام، طلبا، اسکالرزاور آئن لائن تجارت کرنے والے نوجوانوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

internet-shutdown-again-in-jammu-and-kshmir-bitter-memories-of-august-5-are-refreshed-by
internet-shutdown-again-in-jammu-and-kshmir-bitter-memories-of-august-5-are-refreshed-by

By

Published : Nov 4, 2021, 8:46 PM IST

وادی کشمیر میں 18 اکتوبر سے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو وقتاً فوقتاً معطل کیا جارہا ہے جبکہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی پر صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے انٹرنیٹ خدمات کی معطلی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کی طویل پابندی کی یاد تازہ کردی ہے۔

ویڈیو

ہم آپ کو بتادیں کہ اکتوبر کے شروعاتی دو ہفتوں میں 11 عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے متعدد مرتبہ مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا۔

سرینگر میں شہر خاص کے علاقے، عیدگاہ، جنوبی ضلع پلوامہ کے پامپور، لتر، کلگام کے دو علاقوں میں اکتوبر کے دوسرے ہفتے سے انٹرنیٹ خدمات وقتا فوقتا معطل کیا جارہا ہے۔

جس طرح جموں و کشمیر میں ایک شیڈول کے تحت بجلی فراہم کی جا رہی ہے، ان علاقوں میں اس طرح اب انٹرنیٹ خدمات بھی معطل اور بحال کی جا رہی ہیں۔ حکام نے اس معطلی کے تعلق سے کوئی تحریری حکم نامہ بھی جاری نہیں کیا ہے۔ البتہ پولیس نے 21 اکتوبر کو ان علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو بند رکھنے کا مقصد "تشدد" کو روکنا بتایا تھا۔

انٹرنیٹ بندشوں سے پانچ اگست کی تلخ یادیں تازہ

انٹرنیٹ خدمات کی معطلی سے عوام، طلبا، اسکالرز، آئن لائن تجارت کرنے والے نوجوانوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات بند کرنا عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔

کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر دنیا کی سب سے طویل بندشیں یہیں نافذ رہیں۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تقریباً ایک برس تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں۔ اس کے علاوہ سنہ 2016 میں بھی 133 دنوں تک انٹرنیٹ خدمات معطل تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details