اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پلوامہ میں طلبا کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ دستیاب' - خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی

نامساعد حالات کے دوران انٹرنیٹ کی معطلی کے سبب مختلف امتحانات کی تیاری کر رہے طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے لیے سہولیات بہم رکھی جا رہی ہیں۔

'پلوامہ میں طلبا کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ دستیاب'

By

Published : Sep 21, 2019, 3:28 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:28 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے لیے انٹرنیٹ خدمات رکھی گئی ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی ضرورت کے پیش نظر ڈی سی آفس پلوامہ کے انفارمیشن سنٹر میں انٹرنیٹ دستیاب رکھا گیا ہے۔ جہاں ضرورت مند طلباء مستفید ہو سکتے ہیں۔

'پلوامہ میں طلبا کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ دستیاب'

انہوں نے مزید کہا کہ انکے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اہلکار بھی ان سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

تاہم طلباء کا کہنا ہے کہ کثیر آبادی کے لیے چند کمپیوٹر آٹے میں نمک کے برابر ہیں، جہاں طلباء کو انٹرنیت استعمال کرنے کے لیے گھنٹوں قطار میں رہنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سخت ترین بندشیں عائد کرنے کے علاوہ تمام تر مواصلاتی نظام کو بھی معطل کیا گیا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details