عالمی یوگا دن کے موقعے پر ضلع بڈگام میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کو محکمہ ایوش نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے اشتراک سے منعقد کیا۔
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا ،ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کے علاوہ ضلع کے کئی اعلیٰ افسران نے یوگا کیا۔
پروگرام میں کئی مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔پروگرام میں حصہ لینے والے افراد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کرنے سے انہیں کافی سکون مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگا بہترین جسمانی ورزش ہے۔
وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ خوشحال زندگی کے لئے بہتر صحت اور تندرست دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب انسان کا جسم اور دماغ تندرست ہوتا ہے تو وہ ہر کام کو بہترین انداز کے ساتھ پورا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو یوگا کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے کیونکہ ہوگا کرنے سے انسان کو سکون ملتا ہےاور اسکی صحت بھی بہتر ہوجاتی ہے۔
آپ کو بتادیں 21یوگا کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے، اس دن طلوع آفتاب جلدی اورغروب آفتاب دیر سے ہوتا ہے۔ یوگا سب سے پہلے سنہ 2015 میں منایا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگا کو عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے بھارت سمیت پوری دنیا اس دن کو 'یوگا ڈے' کے طور پرمناتی ہے اس برس انٹرنیشنل یوگا ڈے 2021