مرکزی حکومت نے سرینگر ہوائی اڈے سے سرینگر شارجہ پرواز سروس کا اعلان کیا۔ یہ اعلان جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر شہری و ہوا بازی جیوتی رادتیہ سندھیا نے کشمیر دورے کے دوران کیا تھا۔ اس اعلان سے وادیٔ کشمیر کے تاجر اور سیاحت سے جڑے افراد خوش نظر آرہے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس اعلان کو عملی جامہ پہنایا جانا چاہئے۔
جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر حکومت نے سرینگر شارجہ کے درمیان پہلی بین الاقوامی پرواز جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے براہ راست بین الاقوامی رابطہ ہوگا جو جموں و کشمیر کے عوام کا ایک طویل مطالبہ ہے۔
ہم آپ کو بتادیں سنہ 2010 میں مرکزی حکومت نے سرینگر اور دبئی شہروں کے مابین پرواز شروع کی تھی لیکن چھ ماہ کے بعد اس سروس کو بند کردیا گیا تھا۔ سرینگر سے بین الاقوامی پرواز سروس شروع کرنا عوام و تاجروں کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے لیکن ابھی تک حکومت نے اس مطالبے میں سنجیدگی نہیں دکھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر: زہریلی گیس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پہلے آلے کی ایجاد