اردو

urdu

By

Published : Mar 14, 2022, 9:41 PM IST

ETV Bharat / city

Cargo Operations Begin From Srinagar Airport: بین الاقوامی ہوائی اڈہ سرینگر سے خصوصی کارگو سروسز شروع

کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق نے کہا کہ 'انتظامیہ کے اس اقدام سے تجارتی برادری میں کافی خوشی ہے کیونکہ یہ تاجروں کی دیرینہ مانگ تھی جو کہ آج پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس مثبت پہل سے صنعت و تجارت کو نہ صرف فروغ حاصل ہوگا، بلکہ درآمدات وبرآمدات میں قابل قدر اضافے سے معاشی ترقی کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔ Cargo Operations Begin From Srinagar Airport

Cargo Operations Begin From Srinagar Airport
بین الاقوامی ہوائی اڈہ سرینگر سے خصوصی کارگو سروسز شروع

کشمیرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق نے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست بیرون ممالک سامان کی درآمد کرنے کی خاطر کارگو سروسز شروع کرنے کے حکومتی فیصلے کی بے حد ستائش کی۔ Cargo Operations Begin From Srinagar Airport

کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق نے کہا کہ سرکار کے اس اقدام سے تجارتی برادری میں کافی خوشی ہے کیونکہ یہ تاجروں کی دیرینہ مانگ تھی جو کہ آج پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس مثبت پہل سے نہ صرف تجارتی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا، بلکہ درآمدات چبرآمدات میں قابل قدر اضافے سے معاشی ترقی کی راہ بھی ہموار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کاروباریوں کو اپنا مال برادری پہلے دہلی یا ممبئی اور پھر بین الاقوامی مقامات پر سامان بھیجنا پڑتا تھا۔ لیکن اس اقدام کے بعد اور بہت سی مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ کے ساتھ براہ راست بین الاقوامی مقامات پر روانہ کی جاسکتی ہیں جس سے مقامی کاروبار میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے۔

شیخ عاشق نے کہا کہ 'ایل جی انتظامیہ جموں و کشمیر کی تیز تر ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر ہوائی اڈہ اب بین الاقوامی کارگو کے گودام کا نگراں بھی ہے، ایسے میں اب سرینگر اور جدہ اور دبئی جیسے دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان بھی براہ راست رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔


صدر نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہفتے میں ایک یا دو بار سرینگر اور جدہ کے لیے بھی ہوائی پروازیں شروع کرنے کے لیے مرکز پر زور ڈالیں، تاکہ نہ صرف حج و عمرہ زائرین کو بہتر سہولیات میسر ہو، بلکہ خطے میں برآمدات کو بھی فروغ ملے۔


واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی تھی، جس کے مطابق اب سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست بیرون ممالک سامان کارگو سروسز میں روانہ کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details