ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ضلع کے تمام کاروباری اداروں کے ذمہ داران سے کہا ہے کہ وہ اعلی معیار کے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کو یقینی بنائیں، جبکہ کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن سسٹم میں کسی بھی مشکوک نقل و حرکت کی صورت میں اپنے قریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں۔
اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر انڈیا پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مذکورہ قانون کے مطابق قانون شکنی کرنے والے شخص کو ایک ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، یادوسو روپیے جرمانہ اداکرنا پڑسکتا ہے،یا دفعہ 188 آئی پی سی کے تحت دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔Businesses, Markets in Several J-K Districts Asked to Install CCTV Cameras
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کے حالیہ بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظراور جان و مال کے تحفظ کے لیے معیاری سی سی ٹی وی کیمرے کو نصب کرنے کی اشد ضرورت ہے