سری نگر: بھارتی بحریہ نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع جھیل مانسبل میں 33 برسوں کے طویل عرصے کے بعد این سی سی کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بحال کیا ہے۔ سری نگر کے این سی سی گروپ کمانڈر برگیڈئر کے ایس کلسی نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جھیل مانسبل میں منعقد ہونے والے کیمپ میں جموں وکشمیر کے مختلف کالجوں سے قریب ایک سو کیڈٹس جن میں طالبات بھی شامل ہیں، حصہ لیں گی۔Naval training at Manasbal
قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں نوے کی دہائی میں این سی سی کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بند ہوا تھا۔ موصوف برگیڈئر نے کہا کہ کیمپ میں حصہ لینے والے کیڈٹس اس علاقے میں تربیت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرکار کیڈٹس وہاں ان کے قیام و طعام کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر مطمئن ہیں۔
ان کا کہنا تھا، 'یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اس جگہ 33 برسوں کے طویل عرصے کے بعد این سی سی کیڈٹس کی تربیت بحال ہو رہی ہے۔' برگیڈئر کلسی نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس کی تربیت قوم کی تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے۔