فوج نے سرینگر میں سُپر 30 پروگرام کے تحت جموں وکشمیر کے بارہویں جماعت کے تیس طلبہ کو کوچنگ فراہم کی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ فوج کے ذریعے اس پروگرام کے تحت ان کو پڑھائی، کونسلنگ، ہاسٹل و دیگر سہولیات مہیا کرائی گئیں جس کے سبب انہیں نیٹ امتحان پاس کرنے میں مدد ملی۔ یہ طلبہ آج جموں وکشمیر کے مختلف میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔
ان طلبہ کے والدین بھی فوج کی جانب سے فراہم کرائے گئے مواقع سے بہت خوش ہیں جس کے سبب یہ طلبہ اس کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
ان طلبہ کو سرینگر میں کشمیر کے 15 ویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے انعامات سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔