سری نگر: کانگریس کے سینئر لیڈرا ور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے ہفتے کے روز کہا کہ وزیر اعظم مودی کی تجویز کہ ہر سال 14 اگست کو افسوسناک دن کے طور پر منایا جانا چاہیے، غلط تجویز ہے جس سے بھارت کے کروڑوں لوگوں کو پریشانی ہوگی اور پاکستان کے ساتھ مستقل دشمنی کی بنیاد پڑے گی۔Soz On India Pakistan Relations
وزیر اعظم مودی کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ ہمسائیگی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے بھارت اور پاکستان کو باہمی رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک کو پورے برصغیر میں پاکستان کے بڑے بھائی کی حیثیت میں دیکھا جاتا ہے۔ اس لئے پاکستان کے ساتھ دوستی کے لیے بھارت کی طرف دیکھا جاتا ہے کہ وہ اس دوستی کو یقینی بنائے اور اقدامات کرے!