اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: 'ایئر شو' کی تیاریاں مکمل - جنگی جہاز جھیل ڈل

سرینگر میں ستمبر کی 26 تاریخ کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایک ائیر شو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس شو کے دوران فضائیہ کے جنگی جہاز جھیل ڈل کے اُوپر اڑان بھریں گے۔

سرینگر:'ایئرشو' کی تیاریاں مکمل
سرینگر:'ایئرشو' کی تیاریاں مکمل

By

Published : Sep 25, 2021, 5:59 PM IST

Updated : Sep 25, 2021, 7:47 PM IST

سرینگر کی جھیل ڈل کی فضا میں ‘ایئر شو’ کے انعقاد کی تیاریوں کے پیشِ نظر بھارتی فضائیہ کے جنگی جہازوں کی ریہرسل کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا جس کے باعث سری نگر کی فضاؤں میں جہازوں کی گونج سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

سرینگر: 'ایئر شو' کی تیاریاں مکمل

انڈین ایئر فروس کی جانب سے 26 ستمبر یعنی اتوار کو جھیل ڈل کی فضا میں ایک ‘ایئر شو’ کا اہتمام ہورہا ہے۔ یہ شو' آزادی کا امرت مہا اتسو' منانے کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ایک سرکاری ترجمان کے مطابق اس شو کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر سے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس شو میں مختلف جنگی جہاز اپنی کرتب بازی کی نمائش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس شو کا بنیادی مقصد وادیٔ کشمیر کے نوجوانوں کو انڈین ایئر فورس کی طرف راغب کرانا ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس پروگرام میں زائد از تین ہزار طلبا کی شرکت متوقع ہے، جو انڈین ایئر فورس کی پُر اثر کرتب بازی دیکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ طلبا کے علاوہ سات سو اساتذہ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق اس شو سے طلبہ کو اپنے خوابوں کی دنیا کو پورا کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ اس شو کے دوران طلبہ کو انڈین ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی نئی تکنیکی حصولیابیوں سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔


مزید پڑھیں:سرینگر: ایئرشو کے موقع پر بلواڈ روڈ ٹریفک کے لیے بند

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اس موقع پر انڈین ایئر فورس میں روزگار کے مواقع کی جانکاری بھی فراہم کی جائے گی۔ انہیں اس کے بھرتی قوانین کی بھی واقفیت کرائی جائے گی۔

ہم آپ کو بتادیں 23 ستمبر کو سرینگر ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 تا 26 ستمبر کو سرینگر میں ایئر شو کے انعقاد پر سرینگر بلواڈ روڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔

Last Updated : Sep 25, 2021, 7:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details